حکومت مکمل طور پر میرٹ پر یقین رکھتی ہے، ضیاء لانگو

0 323

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)قلات خالق آباد میں بجلی وگیس کے مسائل کے حل کے لیے حکام بالا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کرچکے ہیں جلد حل ہونگے قلات کے عوام کی تمام بنیادی مسائل کا حل ہماری فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے خالق آباد میں عنایت اللہ بابر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصدر بی اے پی خالق آبادحاجی محمدیوسف لانگو،ضلعی صدربابورمضان لانگو،پروٹوکول آفیسر انجینئرریاض لانگو ودیگر موجود تھےانہوں نے کہا کہ قلات ضلع بھر میں بلاتفریق ترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں

جن میں سڑکیں، آبنوشی اسکیمات، صحت، تعلیم ودیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں سابق وزیر خزانہ بلوچستان میر خالدخان لانگو کے دور اقتدار اور اس حکومت میں قلات خالق آباد میں عملی اور تاریخی اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس سے قبل اقتدار میں رہنے والوں کے زمین پر کوئی اقدام نظر نہیں آتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لیویز سمیت دیگر محکموں میں میرٹ کے ذریعے جلد بھرتیوں کا عمل قواعد وضوابط کے مطابق مکمل کرکے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کی جائے گی اس سے قبل بھی پولیس ، لیویز ودیگر محکموں میں میرٹ پر بھرتیوں کا عمل مکمل ہوئے حکومت مکمل طور پر میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عملدرآمد ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ قلات و خالق آباد میں گیس وبجلی کے مسائل کے حل کے لیے علاقے تمام سیاسی وقبائلی عمائدین کو ساتھ لیکر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا متعلقہ محکموں نے کچھ مسائل اور فنڈز کے حوالے سے بات کی جن کو مکمل کیا جارہاہے گیس وبجلی بحران میں کمی آئی ہے مزید اقدامات اٹھا کر جلد بجلی و گیس کے مسائل حل ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.