اداکارہ پریتی زینٹا نے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی تصویرکردی

0 145

ماضی کے خوبصورت اور اچھے دن ،جب تصویر بنانے کےلئے پرجوش نہیں ہوا کرتے تھے، نہ ہی یہ پریشانی ہوتی کون اسے پسند کریگا، اداکارہ
ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ شملہ سے تعلق رکھنے والی پریتی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ اسی شہر میں پلی بڑھیں، اب انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹا گرام پر پرستاروں کےلئے شیئر کی ہے۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ماضی کے خوبصورت اور اچھے دن جب ہم کبھی تصویر بنانے کےلئے پرجوش نہیں ہوا کرتے تھے، نہ ہی یہ پریشانی ہوتی کہ کون اسے پسند کریگا، اور نہ لفظ سیلفی اور سیل فون سنا تھا۔پریتی کے مطابق مجھے آج کے دور کی نسل پر افسوس ہوتا ہے کہ انھیں اس قسم کی آزادی اور معصومیت کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.