مستونگ سمیع مینگل کی قتل کیخلاف بی ایس او پجار کا اجتجاجی مظاہرہ

0 131

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ (نامہ نگار)بی ایس او (پجار) مستونگ زون کے زیراہتمام زونل صدر ناصربلوچ کے قیادت میں نوشکی کے رہاشی نوجوان شہید سمیع اللہ مینگل کی منشیات فروشوں کے ہاتھوں سے بہمانے قتل کے خلاف سروان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ زونل جنرل سیکرٹری نثاربلوچ ظفراقبال بلوچ شکیل بلوچ رئیس ناصر احمد سارنگزئی نبی بخش بلوچ نصیب بلوچ سلمان بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی کے رہاشی نوجوان شہید سمیع اللہ مینگل کے عدم گرفتاری حکومت اور ریاستی ادروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان هے شہید سمیع اللہ مینگل نے جرات اور بہادری کے ساتھ منشیات جیسے زہر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایک واضع پیغام دیاکہ بلوچستان کے غیور عوام منشیات جیسے ناسور سے ہمیشہ کے لیے چھٹکار چاہیتے ہیں منشیات سر عام سڑکوں اور بازوں میں بکتے ہیں اور ڈرگ مافیاوں کو مکمل طورپر آزادی حاصل هے نوجوان نسلیں منشیات جیسے زہر میں دن بہ دن مبتلا ہوتے جارہے ہیں جو انتہائی تشویشناک عمل هے جس سے نوجوان نسلیں تبائی کی دہانی پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ منشیات کے روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاعوں میں منشیات جیسے زہر کے فصلیں بھی کاشت ہورہی ہیں جس سے منشیات پوری بلوچستان میں عام ہوتے جارہے ہیں جس سے نوجوان نسلیں اپنے بیش بہا صلاحتوں کو کھو رہے ہیں حکومت بلوچستان ڈرگ مافیاوں کے خلاف بلاتفریق کاروئی کیا جاے تاکہ نوجوان نسلیں منشیات جیسے لعنت سے چھٹکار پا کر ملت اور ملک کے ترقی میں اہم کردار ادا کرے شہید سمیع اللہ مینگل کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.