ایران سرحد پر 30 سے زائد بلوچ نوجوانوں کے قتل کی تحقیقات کی جائے، ثناء بلوچ
کوئٹہ (غضنفر محمد کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے سماجی روابط کے ویب سائٹ ٹوئٹر پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی سرحد پر بلوچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،
ایرانی حکومت کو چاہیے کہ سرحد پر 30 سے زائد بلوچ نوجوانوں کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشی طور پر پریشانی کا شکار ہیں،پاکستان ایران کو سرحد کے دونوں اطراف میں بلوچوں کی بےروزگاری اور بھوک کا ایک مناسب حل تلاش کرنا چاہیے۔
اور مزید کہا کہ بلوچ ایران و پاکستان میں 1 ملین مربع کلومیٹر وساہل سے مالا مال زمین اور 1500 کلومیٹر طویل ساحل کے مالک ہیں
لیکن – بھوک، افلاس و بےروزگاری کے باعث اس قوم کے نوجوان ذندہ لاش بن گئے ہیں- جس حکومت کا جی چاہیے انھیں جانوروں کی طرح جدید ھتھیاروں کا نشانہ بناتے ہیں