عوام کو اس نا اہل حکومت سے نجات دیلانے کیلئے پیپلز پارٹی و دیگر پارٹیز سرگرم ہے، قادر بلوچ

0 403

نوشکی(امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کوارڈنیٹر سابق گورنر، جنرل عبد القادر بلوچ نے دالبندین میں سابق صوبائی وزیر الحاج حاجی علی محمد نوتیزئی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت بلوچستان میں مجھے لانگ مارچ کی تیاریوں کے متعلق کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے میں ہر ضلع میں جاکر لانگ مارچ کے تیاریوں کا جائزہ لے رہاہوں اس موقع پر نواب زادہ امیر شیر یار خان نوشیروانی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی

،شاہ نواز رئیسانی، حاجی غلام جان حسنزئی،ملک خلیل محمد حسنی، کامریڈ سید محمد نبی شاہ ،عبد الغفار شاہ،ودیگر موجود تھے عبد القادر بلوچ نے مزید کہا 27 فروری کو بلوچستان سے ایک بہت بڑا قافلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ میں شامل ہوگا پیپلز پارٹی شروع دن سے عوام کو اس حکومت سے نکالنے کے لیے جتن کررہی ہے عوام کو اس نا اہل حکومت سے نجات دیلانے کیلئے پیپلز پارٹی و دیگر پارٹیز سرگرم ہے پی ایم ایل این،جے یوآئی،ودیگر جماعتیں عدم اعتماد کے لیئے سرگرم ہے انشااللہ عدم اعتماد کے ذریعے اس حکومت کو چلتا کر دینگے انھوں نے مزید بتایا تحریک انصاف کی حکومت نے حق حکمرانی کھو چکی ہے

الیکشن سے قبل عوام سے جھوٹی وعدے کر کے سبز باغ دکھا کر عوام کو بے وقوف بنایا کہاں گئے ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس ہزار گھر بیرونی ممالک سے روزگار کے لیئے یہاں آنے والے بیروگار لوگ اس نے تو ملک کے اندر لوگوں کو بیروزگار کردیا تحریک انصاف دعوی کررہی تھی کہ اگر پٹرول مہنگا ہوگیا ڈالر اوپر چلا گیا تو وزیر اعظم چور ہے اب چور کو گھر جانا چایئے

تحریک انصاف کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی ایسا ٹیم نہ بنا سکا جو عوام کو ریلیف فراہم کرسکیں اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اسکے خلاف میدان میں نکلے ہیں انھوں نے مزید بتایاآنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا بلوچستان اور مرکز میں ہماری حکومت ہوگی بلوچستان سے بڑے بڑے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں

پیپلز پارٹی نے رخشان ڈویژن میں بے شمار ترقیاتی کام کی ہے اسی بنیاد پر ہم میدان میں نکلے ہیں ہم نے کھبی بھی عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے نہیں کی ہے عوام اور پارٹی ورکزر اپنی تیاری تیز کرے اور 27 فروری کو عوامی سیلاب اسلام آباد کا رخ کریگا قبل ازیں سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے عبد القادر بلوچ کو گورگیج ہاوس یک مچ میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.