اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، شفقت محمود
تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں،وفاقی وزیر
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے،
وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں،24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے، اجلاس میں جائزہ لیں گے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔بعد ازاں شفقت محمودنے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پریشر ڈالتاہے لیکن پھر بھی تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے، اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کا خیال ہے اسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے، 5 کروڑ بچے تعلیم سے جڑے ہیں، پھر کوئی انفکیشن ہوگا تو پھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھلے رکھیں، وزراءتعلیم اور وزراءصحت تعلیمی اداروں سے متعلق سفارشات دینگے تو اس پر عمل کرینگے۔