بھارتی اداکارہ کیارہ اڈوانی سدھارتھ ملہوترا سےشادی کرنے والی ہیں؟
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیارہ اڈوانی نے کہا ہے کہ وہ بغیر شادی کے سیٹل ہو سکتی ہیں، کما رہی ہیں اور بہت خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور اداکارہ کیارہ اڈوانی نے گزشتہ روز انیل کپور، ورون دھون، کیارا اڈوانی، نیتو کپور، کرن جوہر، منیش پال اور ہدایت کار راج مہتا نےکے ساتھ ممبئی میں اپنی آنے والی فلم’ جگ جگ جیو ‘کا ٹریلر لانچ کیا۔
ٹریلر کے لانچ کے دوران میڈیا نے کیارہ سے سوال کیا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ کب گھر بسانے والی ہیں؟
جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’’ بنا شادی کیے بھی میں ویل سیٹل ہوسکتی ہوں، میں کام کر رہی ہوں کما رہی ہوں اور بہت خوش ہوں‘‘.
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارہ اڈوانی کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں تاہم اداکارہ کے تازہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس جوڑی نے اب راہیں جُدا کر لی ہیں۔