لانگو میں زرعی خود کفالت انتہائی اہم ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

0 116

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوٹ لانگو میں زرعی خود کفالت انتہائی اہم ہے اگر بجلی کی کمی پوری ہو جائےتو کوٹ لانگو میں لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئیگی اورزرعی اجناس کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لانگو کے دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزت عزیز بلوچ اور تحصیلدار کوٹ لانگو بھی انکے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ کورونا اور ٹڈی دل کا حملہ کی موجودہ صورتحال میں غذائی اجناس میں خود کفالت اور فوڈ سیکیورٹی وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری حکومت کی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، لہٰذا اسی تناظر میں پانی اور بجلی بلی کے مسائل کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ کوشش ہے اس مالی سال کے اختتام تک اضلاع کی ترقی کے لئے مختص کردہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو بروقت ممکن بنایا جائیگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان منصوبوں پر توجہ دی جائے گی جن سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پید اہو۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ لانگو کی تیز رفتار ترقی اور ان کو صحیح معنوں میں قومی دہارے میں شامل کرنا میری زندگی کے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.