بلوچستان میں غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی ختم

0 110

بلوچستان حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی ختم کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو اسلحہ لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال 17 جون 2021 میں محکمہ داخلہ بلوچستان نے ہرقسم کے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی عائد کرتے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بلوچستان میں تاحکم ثانی نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کو فوری طور پر روک دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.