بلوچستان بھر کے صحافی جس طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر قومی کاز میں اپنا رول پلے کررہے ہے وہ قابل تعریف ہے، زرتاج گل
سبی،اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے سرسبز ماحول ہماری بقاءکےلئے ناگزےر ہے پاکستان کو سرسبز وگرےن بنانے کےلئے تمام وسائل کو استعمال کرےں گے وزےر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے اپنی ذمے داریاں پوری کررہے ہےں سرسبزگرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کےلئے بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کی کاوشےں قابل تعریف ہے
ہر فرد کم ازکم ایک پودہ لگا کر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کے مرکزی صدر معروف وسینئر صحافی ظاہرخان ناصر مرکزی جنرل سےکرٹری ڈاکٹر ثناءاللہ خان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کےاقبل ازین مرکزی صدر ظاہر خان ناصر نے بلوچستان میں بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کی کاوشوں علاقائی صحافیوں کو درپےش مسائل صوبے بھر مےں بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کی جانب سے شجر کار ی مہم عوام میں شعور وآگہی کے لئے مقامی صحافیوں کا کردار قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے قائد اعظم ایوارڈ تقریب کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی
اس موقع پروفاقی وزےر برائے ماحولیات زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے صحافی جس طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر قومی کاز میں اپنا رول پلے کرتے ہیں وہ قابل تعریف عمل ہے بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹس کی ہر فورم پر راہنمائی کروں گی انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو سرسبز بنانے کےلئے اپنا انفرادی کردار کو نبھاتے ہوئے ہمیں ےہ دےکھنا ہوگا کہ اس سسٹم میںکےسے مثبت تبدےلیاں لائی جاسکتی ہےں اور پاکستان کو سرسبز بنانے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کس طرح کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان نے سرسبز گرین پاکستان مہم شروع کرکے ثابت کردےا ہے کہ وہ پاکستان سے آلودگی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان کو سرسبز گرےن بنا نے میں بھی کسی سے پیچھے نہےں ہمارا سب کا مقصد سرسبز پاکستان ہے تاکہ ماحول کو بہتر بناکر زمین کی حفاظت کی جاسکے پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے کےونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو ساےہ بھی دےتا رہے گا
اور پھل کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی فراہم کرےں میں مدد گار ثابٹ ہوگا جبکہ پودہ لگا کر جب آپ اس پودے کی حفاظت کرنے مےں اپنا کردار ادا کروں گا تو آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوب صورتی کو بحال رکھنے کےلئے درختوں کا تحفظ اور دےکھ بھال بھی ضروری اقدام ہے سرسبز گرین پاکستان مہم میں لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کےلئے بھی خصوصی اقدامات کررہے ہے عوام اور میڈےا کے نمائندے ہماری جدوجہد کوکامیاب بنانے کےلئے شعور وآگہی کےلئے اپنا کردار ادا کرےں اور لوگوں کو زیادہ سے زےادہ تعداد میں درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کے فائدوں کے حوالے سے بھی بتائےںتاکہ ہر شخص شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈال کر ذمے داری کا مظاہرہ کرسکے ۔