ڈسکہ کی دھند نے حکومت کو بے نقاب کردیا ہے، یزیدی سرکاری یتیمی سرکار ہوگئی ہے ،شیری رحمن
پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کے بھگوڑے انکے قابو میں نہیں رہے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی دھند نے حکومت کو بے نقاب کردیا ہے، یزیدی سرکاری یتیمی سرکار ہوگئی ہے ،پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کے بھگوڑے انکے قابو میں نہیں رہے۔
بدھ کوسینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ اہم نوعیت کا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،زیر سماعت مقدمے پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وکلاءنے ادب کے ساتھ واضح کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ ہوتا،ہم انتخابی اصلاحات پیکج کی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ کی دھند نے حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،یزیدی سرکار یتیمی سرکار ہو گئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کے بھگوڑے انکے قابو میں نہیں رہے۔شیری رحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقام کردیا،میثاق جمہوریت پر ہم نے زوم پر میٹنگ کی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں میثاق جمہوریت پر عمل درآمد ہوا ہے،خورشید شاہ ہمارے محترم، پرانے اور مستقل ساتھی ہے ،خورشید شاہ پیپلز پارٹی کی مضبوط پہچان ہے ،خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہو رہی۔