ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند سے محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرعنایت الرحمن کی قیادت میں نو منتخب کابینہ عہدیداران نے تعارفی ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے نومنتخب کابینہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی
۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان بھی موجود تھے۔ نومنتخب کابینہ نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کی محکمہ کے مسائل کے حل میں دلچسپی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس۔موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے اظہار خیالکرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشنز کا مقصد محکمے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے
تاکہ ملازمین کے مسائل آسانی سے حل کئے جائیں پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کو مستقل بنیادوں پر عمارت الاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے رہائشی سکیم لیے بھی اراضی کی الاٹمنٹ کی منصوبہ بندی کی جائے گی جس پر وفد نے پارلیمانی سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات سے اظہار تشکر کیا۔