نیکی کی دعوت معاشرے کو بدل دیتی ہے، مولانا محمد عمران عطاری

0 232

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر امروز نیوز) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ نیکی کی دعوت کا جذبہ یہ ہمارے معاشرے کو بدل کر رکھ دیتا ہے،ہمارے معاشرے کی خرابیوں کو اگر ایک جملے میں بیان کیا جائے تو وہ علم دین سے دوری ہے ،علم دین سے دوری خوف خدا میں کمی لائے گی

،خوف خدا میں کمی کاآنا گناہوں پر دلیر کرگیا ،بے باک کرگیا ۔ جب خوف خدا کم ہوا تو بہت سے گناہوں نے جہنم لیا ،اب خوف خدا اتنا کم ہوگیا ہے کہ گناہ کرتے وقت جھجک بھی نہیں ہوتی ،نہ ہاتھ پا¶ں کانپتے ہیں ،نہ شرمندگی ہوتی ہے ،نہ جسم میں جھر جھری آتی ہے ،نہ کوئی افسوس اورنہ کوئی ندامت ہوتی ہے ۔شروع میں بد نگاہی ہوجائے تو ڈر لگتا ہے ،پھر یہ عادت ایسی پختہ ہوجاتی ہے کہ نگاہ جھکتی نہیں ہے ،گویا نفس گناہوں کا عادی ہوجاتا ہے ،جس طرح نشے کی لت پڑ جاتی ہے اسی طرح گناہوں کی عادت بھی پختہ ہوجاتی ہے ،جب گناہوں کی لت پڑ جائے تو انسان بے باک ہوجاتا ہے ،

پھر وہ خوب گناہ کرتا ہے اور اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈروخوف انسان کو جرم سے بچاتا ہے ،یہ ڈراور خوف ہی ہے جو بہت سے برے کاموں سے انسان کو روک دیتا ہے ،جب لوگ نیکی کی دعوت دینا چھوڑ دیتے ہیں تو معاشرے میں برائیاں پھیل جاتی ہیں

۔مسلسل بدبودار ماحول میں رہنے سے وہاں رہنے والوں کی ناک اس سے اٹ جاتی ہے پھر انہیں بدبو نہیں آتی اسی طرح جہاں گناہوں کا بازار گرم ہو وہاں رہنے والوں کو بھی ان کا احساس نہیں ہوتا ۔نگران شوریٰ نے کہا کہ اپنے بچوں کو گناہوں سے بچائیں کیونکہ اگر یہ گناہوں کی عادت بچپن میں پڑ گئی تو مشکل سے دور ہوگی ،لہٰذا اپنے بچوں کو بچپن سے ہی گناہوں سے بچنے کی تربیت دیں ۔والدین اپنے بچوں کو ،بھائی بہن کو ،بہن بھائی کو ،میاں بیوی کو بیوی شوہر کو ،پڑوسی اپنے پڑوسی کو ،رشتہ دار اپنے قرابت داروں کو ،دوست اپنے دوست کو محبت سے نرمی سے حکمت عملی سے سمجھائیں اور گناہوں سے دور کرنے کی کوشش کریں ،انہیں نیکیوں کی طرف مائل کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.