صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں انہیں چاہیے
کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائی حکومت کے عملی اقدامات پر تنقید کی بجائے صوبائی حکومت کی بےمثال کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ ٹائم پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے بہتر انداز میں اقدامات سے عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہے۔صوبائی حکومت روز اول سے کرونا وائرس کے تدارک اور دیہاڑی دار طبقے کی بقاء کی خاطر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جو کسی سےڈھکی چھپی نہیں تاکہ عوام موجودہ صورتحال میں کم سے کم متاثر ہو ں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اظہار رائے و تیز ترین معلومات تک رسائی کا خصوصی پلیٹ فارم ہے اور یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ سوشل میڈیا سراسر بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر کا ذریعہ ہے۔صوبائی حکومت صحیح سمت میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسے صحیح انداز میں میڈیا کے توسط سے عوام تک پہنچانا اہمیت کا حامل ہے، سیاستدانوں کو چاہیے کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر کو ترجیح دیں