پیرا میڈیکل سٹاپ کو ہدایت
کوئٹہ (امروزنیوز)صوبائی وزیرصحت میرنصیب اللہ مری نے کوئٹہ میں مسجد بم دھماکے کے بعد سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ڈاکٹراور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔میرنصیب اللہ مری نے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں فوری طورپر زخمیوں کیلئے وافرمقدار میں ادویات کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد کو یقینی بنایاجاسکے۔