پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا : وزیر خزانہ

0 110

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سے 20 سال میں ایسا کسان دوست بجٹ نہیں آیا، کسانوں کو پیسہ سرمایہ کاری سمجھ کر دیا

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم نےمشکل فیصلے لیےہیں، ارکان کی تجاویز شامل کرنے سے بجٹ میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں، بجلی بل کے ذریعے دکانوں سے فکس ٹیکس لیں گے، ریسٹورنٹس پربھی فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزارروپے دینے کیلئے رجسٹر کر لیا، 80 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزار روپے دیئے ہیں، رواں مالی سال 5300 ارب روپے کا خسارہ ہوا، پونے 4 سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا گیا، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنا پڑتے ہیں، وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی زیادہ ٹیکس عائد کیا، میری اپنی کمپنی آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.