عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کرکے سازش ناکام بنا دی، حماد اظہر

0 216

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا۔ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی کھڑا نہیں رہ سکتا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے الزام لگایا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ٹرینڈ چلایا گیا۔ عمران خان نے 3 ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں چلیں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کو عوام نے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے۔ پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خودداری بیچی، پھر معیشت تباہ کی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ عوام کو دبانے کے لیے ظلم اور بربریت پر اُتر آئے، اب مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہیں ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خودداری بیچی، پھر معیشت تباہ کی اور پھر عوام کو دبانے کے لئے ظلم اور بربریت پر اتر آئے. اب مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.