ممنوعہ فنڈنگ کیس، بلوچستا ن ہائیکورٹ نے قاسم سوری کی درخواست مستردکردی

0 96

کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست خارج کر دی۔ایف آئی اے نے قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی اکاﺅنٹ میں ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی تھیں۔پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے ایف آئی اے میں طلبی کےخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے گزشتہ روز قاسم سوری کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاسم سوری کی درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ قاسم سوری نے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.