اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ودیگر کیخلاف تحقیقات شروع کردی
کوئٹہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ودیگرکے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔آن لائن کو ملنے والی ڈائریکٹریٹ انکوائریز و اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مراسلے کے مطابق جوڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو لکھی گئی ہے کہ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک درخواست پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری ،بلال سوری اور ہاشم کے خلاف تحقیقات جاری ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے معلومات کیں جائیں کہ سابق ڈپٹی سپیکر اور تحقیقات میں شامل دیگر افراد کے نام رجسٹرڈ کتنی اراضیات ہیں ۔