جام کمال کی قیادت میں اتحادی جماعتیں متحد ہے۔نور محمد دمڑ
کوئٹہ(امروز نیوز)
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا کوئٹہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرجام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی اور تمام اتحادی جماعتیں متحدہے تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں اتحادی جماعتیں متحدہ ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کریگی
وزیر اعلی جام کمال خان کا صوبے میں نعم البدل نہیں وہ انتہائی ایماندار محنتی اور پڑھے لکھے سیاسی رہنما ہیں جو صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں
صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں مختصر عرصے میں موثر قانون سازی کی گئی تعلیم اور صحت کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی گئی جن کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے
وزیر اعلی کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے بعض عناصر سستی شہرت کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں حکومتی تبدیلی کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں مخالفین پانچ سال انتظار کریں۔
بعض سیاسی لوگ میر جام کمال خان اور صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاداور من گھڑت الزامات لگاکر صرف اپنے دل کو تسکین پہنچانے اور دِل بہلانے کے سوا کچھ نہیں
کچھ مفاد پرست لالچی اور مٹھی بھر عناصر جو یہ کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر جام کمال خان کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائینگے یہ اِن کا خواب تو ہوسکتا ہے لیکن عملاًً اور حقیقت میں کچھ نہیں۔