ہم اپنا جمہوری حق ادا کرینگے ملک سکندر ایڈوکیٹ

0 69

کوئٹہ (امروز نیوز)
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی تبدیلی کیلئے قدوس بزنجو10 ارکان اپوزیشن چیمبر لانے میں کامیاب ہوئے تو اس جمہوری حق میں دیر نہیں کرینگے اور اپوزیشن بات چیت کیلئے تیار ہے اب گیند قدوس بزنجو کے کوٹ میں ہے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب سے یہ حکومت بنی ہے ہم اپوزیشن میں ہیں جمعیت علماء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،مسلم لیگ(ن) سمیت 23ارکان اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری حکومت بن جائے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی پر 23ہم ہیں 10اور آجائیں اپوزیشن چیمبر میں پھر ہم جمہوری حق ادا کرنے میں دیر نہیں کرینگے اسپیکر سے کل بھی ملاقات ہوئی تھی 10اراکین لانا یہ قدوس بزنجو کا کام ہے اگر نمبر گیم پورے ہوئے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں اپوزیشن نے صوبے اور عوام کی حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہم سب بیک زبان ہوکر گیس دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے اور اس کے اثرات شروع ہوگئے ہیں گیس لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک فرق پڑا ہے اپوزیشن عوام کے حقوق کیلئے حکومت کا بھی ساتھ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے میں سمجھتاہوں کرپشن ایک ناسور ہے کسی نے نہیں سوچا کہ کرپشن پاک پاکستان بنا ئے کوئٹہ میں جو حالیہ محکمہ تعلیم میں جو کرپشن ہوا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اس کا تائید کیا تھا ملک بھر سمیت بلوچستان میں کرپشن ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ریٹ بڑھ گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.