بلوچستان پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی فنڈز دے رہی ہے،آئی جی پولیس

0 76

ڈیرہ مراد جمالی: (امروز نیوز)
آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ اور وفاقی سے ملنے والے پولیس آفیسروں کی روشنی میں ضلع کی سطح پر ایس ایس پیز 19اور 18گریڈ کے سنیئر پولیس آفیسرتعنیات کر دیئے گئے ہیں بلوچستان پولیس کو ماڈرن پولیس بنانے کیلئے پولیس سپاہی سے لیکر آفیسر کی سطح پر پاک آرمی اور امریکہ سمیت چین دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ملکر جدید ٹرینگ کیپسٹی بلڈنگ کی جارہی ہے۔
بلوچستان حکومت پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی فنڈز دے رہی ہے صوبے میں پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد تمام اضلاع میں بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جائے گا بلوچستان کے تمام پولیس تھانوں کیلئے ایک ایک نئی گاڑی فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کمانڈنڈنٹ بی سی ایڈیشنل آئی جی نعیم اکرم بھروکا ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفربلوچ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ پاک فوج ایف سی،سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کا اہم کردار رہا ہے دہشت گردی جیسے واقعات کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس جوانوں کو جدید ٹرینگ کی ضرورت ہے۔
جس کے تحت پاک آرمی اور ترقی یافتہ ممالک سے ملکر پولیس سپاہوں سمیت آفیسران کی ٹرینگ کیپسٹی بلڈنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے تعاون سے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں سنیئر پولیس آفیسروں ایس ایس پیز تعنیات کرکے نفری کی کمی کو دور کرنے کیلئے جلد بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
اور ہر پولیس تھانہ کو نئی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں اور کہاکہ نصیرآباد کی تحصیل می لانڈھی ں پولیس تھانہ بنانے کیلئے تھانہ کی منظوری دی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نصیرآباد میں پولیس میں ہضم ہونے کے بعد 343لیویز فورس کی خالہ آسامیوں کی جگہ جلد پولیس میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.