وبائی امراض کے پیش نظر تمام لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کیا جائے ۔ حاجی صالح محمد بلوچ

0 118

کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کے خطرے کے پیش نظر نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ انسانی ہمدردی کے بنیاد پر حکومت فراخدالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ بے گناہ بلوچوں کو بازیاب کرکے ان لاچار ماوں اور بہنوں کی نیک دعاؤیں حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے یزاروں بلوچ فرزند ناکردہ گناہوں کی وجہ سے لاپتہ کرکے گمنام ازیت گاہوں میں سزا برداشت کرہے ہیں جوکہ عالمی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی منافی عمل ظاہر کرتا ہے ائین پاکستان کے تحت اگر کسی پر الزام ہے یا کسی نے جرم کیاہے تو انھیں ملکی مروج ائین کے تحت عدالتوں میں پیش کرکے سزا اور جزا کے قانون لاگو کیا جائے کسی کو لاپتہ کرنا انسانی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کروناوائرس کی پھلاؤ کے سبب انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ہم ایک مسلمان ملک ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ ہے اس عقیدہ کی بدولت صدقات خیرات اور رحمدلی ہر بلا اور افت کو ٹال سکتی ہے اگر موجودہ حکومت فرخدالی اور رحمدلی کا مظاہرہ کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے ان ویران گھروں میں خوشیاں واپس لوٹا دیں شاہد ان لاپتہ افراد کے ماؤں کی دعاؤں سے ہمارا ملک کروناوائرس سمیت ہر مشکلات اور مصیبت سے ٹل جائے انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت وقت اور تمام اداروں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ پوری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنا کر بلوچستان کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری کریں جس سے بلوچستان کے عوام کی بے چینی کا خاتمہ ہوکر ملکی استحکام کو طاقت ملے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.