ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے : ریما خان

0 252

لاہور : اداکار و میزبان ریما نے کہا کہ ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، جو لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے انہیں پھر حکومتوں کے حوالے سے رائے دینے کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا۔

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور با شعور ہیں، جمہوریت کا عمل چھاننی کی مانند ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا جائے گا مزید شفافیت آتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.