اداکارہ درفشاں کا ہوٹل سے جائے نماز چوری کرنے کا انکشاف

0 29

لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے اپنی زندگی کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مشہورو معروف ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

تفصیل کے مطابق اداکارہ درفشاں اور اداکار میکال ذوالفقار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس کی ہوسٹ ندا یاسر تھیں۔ دوران شو درفشاں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ مشہور ہوٹل سے کافی نرم جائے نماز چوری کی تھی۔

ان کا یہ اعتراف آج کل انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ درفشاں نے جائے نماز کی چوری کا بتایا ہے ۔

جس کے جواب میں اداکارہ درفشاں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے اللہ تعالیٰ شاید اس کا حساب بھی نہ لیں کیوں کہ اس پر نماز ہی پڑھنی تھی ۔ اس پر میکال ذوالفقار نے اداکارہ درفشاں کی بات کے جواب میں کہا کہ جیسے لوگ چپل چوری کرتے ہیں، مسجد کے باہر انہیں بھی گناہ نہیں ملتا ہوگا۔

دوسری جانب اداکار میکال نے درفشاں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا تمہارا یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوجائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.