بلدیاتی انتخابات کا میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیںگے : یار محمد رند

0 26

کوئٹہ : سینئر سیاست دان وسابق وزیر سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کا میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیںگے جس طرح عوام نے ہم پر اعتماد کرکے اسمبلی پہنچایاہے اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے امیدوار حصہ لیکر اپنے عوام کا اعتماد حاصل کرینگے ،علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی طرف سے کوششیں جاری رکھوںگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بھاگ میں قبائلی معززین ومعتبرین کے اعزاز میں دئےے گئے افطار ڈنر کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمد رند نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب نے ہمیشہ مجھ پر جو اعتماد کااظہار کیاہے ہم نے اس اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق جدوجہد کی ہے اگر قومی اسمبلی ہوں یا صوبائی اسمبلی بھاگ کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیاہے ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،ہم کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیںگے ،جس طرح بھاگ کے عوام نے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ہم پراعتماد کااظہار کیاہے اسی طرح بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیکر عوام کے اعتماد کو حاصل کرینگے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہے جو عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل کے حل کیلئے نمائندے کاانتخاب کرتاہے انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح بلدیاتی انتخابات جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.