معلوم نہیں کب کونسی ویڈیو وائرل ہوجائے،نیلم منیر

0 107

لاہور (امروز نیوز) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کب میری کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کےساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں۔ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میرا کسی فنکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، مہوش حیات اور اظفر رحمان میرے فوٹو شوٹنگ پر آئے اور میرے لئے پھولوں کے تحائف بھی لائے، میں ان دونوں کی فلم کےلئے بھی دعا گو ہوں کہ ان کی فلم بھی کامیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ میری سکرین کیمسٹری سمیع خان کےساتھ بہت اچھی ہے، ان کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہوں، ایک کمرشل کے شوٹ کے دوران انہوں نے مجھے سیڑھیوں سے گرنے سے بچایا بلکہ میری جان بچائی۔انہوں نے فلم رانگ نمبر 2 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پانچ گیت شامل ہیں، ایک شادی کا زبردست گانا بھی ہے جو فلم بینوں کے دل جیت لے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری دوسری فلم ہے ، فلم کی پروموشن کیلئے پنجاب کے چھوٹے چھوٹے شہروں کا رخ کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.