اگر تادم مرگ بھوک ہڑتالی کےمپ کے ملازمےن کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ سلےکٹڈ حکومت پر عائد ہوگی عثمان کاکڑ

0 123

کوئٹہ(امروز نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سےنٹر عثمان خان کاکڑ نے بی ڈی ا ے ملازمےن کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کےمپ کا دورہ کےا اور وہاں تادم بھوک ہڑتال پر بےٹھے ملازمےن کی عےادت کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلےکٹڈ حکومت بی ڈی اے کے ملازمےن کو مستقل کرنے کا نوٹےفکےشن جلد از جلد جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تادم مرگ بھوک ہڑتالی کےمپ کے ملازمےن کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری موجودہ سلےکٹڈ حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بی ڈی اے کے ملازمےن کنٹرےکٹ پر کام کررہے ہےں جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب نہےں بلکہ وہ اسٹےبلشمنٹ کے سلےکٹڈ اور مسلط کردہ ہے جن سے خےر کی توقع نہےں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بےوروکرےسی بھی عوام کی مفادات کی بجائے کسی اور کے مفادات کےلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ اس وقت دہشتگردی ، خشک سالی قحط کی وجہ سے ترقی ، تعلےم ، زراعت سے محروم ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے پورے صوبے مےں حالات انتہائی ناگفتہ بے ہےںاور بی ڈی اے کے ملازمےن جو کہ ہمارے ہی صوبے کے لو گ ہےں آج وہ اس حالت مےں تادم مرگ بھوک ہڑتال مےں بےٹھے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامےپ بی ڈی اے کے ملازمےن کے مطالبات کے حق مےں ہر جدوجہد مےں ان کا ساتھ دےگی۔ علاوہ ازےں پشتونخوامےپ کے مرکزی سےکرٹری عبےد اللہ جان بابت ، پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری اےم پی اے نصراللہ خان زےرے ، پارٹی کے مرکزی کمےٹی کے رکن سےد لےاقت آغا نے بی ڈی اے کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کےمپ جاکر ملازمےن کے ساتھ اظہار ےکجہتی کی اور حکومت سے مطالبہ کےا کہ وہ بلاتاخےر بی ڈی اے کے ملازمےن کے مستقل ہونے کا نوٹےفکےشن جاری کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.