وینا ملک کا آزادی مارچ کے شرکا سے اسلحہ برآمدگی کی خبر پر طنزیہ ردعمل
پی ٹی آئی کی حمایتی اداکارہ وینا ملک نے آزادی مارچ کے شرکا سے ہتھیار برآمدگی کے حوالے سے خبروں پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کی۔
پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمدگی کی پولیس کی تصدیق کے بعد مریم نواز نے بذریعہ ٹوئٹر اسلحہ کی تصاویر شیئر کیں اور دعویٰ کیا کہ اسلحہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے گھر سے ملا۔
مریم نواز کی جانب سے اسلحے کی تصویر شیئرکرنے کے بعد وینا ملک خاموش نہ رہ سکیں۔
وینا ملک نے اس حوالے سے ایک طنزیہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آزادی مارچ کے شرکا سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد، ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات۔