بلوچستان کی احساسِ محرومی کا ادراک ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وسائل نظرانداز ہونے سے بلوچستان میں احساس محرومی نے جنم لیا، حکومت کو اس احساسِ محرومی کا ادراک ہے، اسے دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، محمد حماد اظہرسمیت دیگراہم شخصیات شریک تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوادر اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک، عوام، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی