کوئٹہ: چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ میں چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات ملنے کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم بن یامین کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم کے موبائل فون سے بڑی تعداد میں بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
ملزم پر الزام ہے کو وہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کا موبائل مزید تحقیقات کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
[…] کوئٹہ: کوئٹہ میں فوم کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر حاجی حبیب الرحمن کے ڈائمنڈ فوم کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گودام میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ […]