نئے قائد ایوان کیلئے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے، ظہور بلیدی

0 303

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ نئے قائد ایوان کیلئے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے بنیادی طورپر میرعبدالقدوس بزنجو کانام سامنے آیاہے

،مشاورت کیلئے پارٹی کے دوسرے ارکان کے ساتھ بھی رابطے جاری ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر ظہوربلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں ایک ماہ سے جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوگیاہے جس مقصد کیلئے نکلے تھے وہ حاصل ہوگیاہے

جام کمال کے استعفیٰ کے بعد نئے قائد ایوان کیلئے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے ،گزشتہ روز اجلاس منعقد کیاگیاتھا جس میں بنیادی طور پر میر عبدالقدوس بزنجو کانام سامنے آیاہے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ رہ جانے والے عرصے میں عوام کوریلیف فراہم کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.