سکندر یونیورسٹی کو جھالوان میڈیکل کالج میں ضم کرنا علم دشمنی ہے بی ایس او پجار

0 85

مستونگ (امروز نیوز)
بی ایس او پجار مستونگ زون کے زونل صدر ناصر بلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ جنرل سیکرٹری نثاربلوچ ظفراقبال بلوچ شکیل بلوچ ملک مشتاق بلوچ رئیس ناصر احمد سارنگزئی نبی بخش بلوچ خلیل بلوچ کامران بلوچ ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا هے کہ شہید سکندر خان یونیورسٹی کو جھالاون میڈیکل کالج میں ضم کرنا علم دشمنی کے مترداف ہیں بلوچستان کو تعلیمی حوالے سے ہمیشہ سے پسماندہ رکھا گیا هے حکومت بلوچستان کالجز اور یونیورسٹیاں دینے کے بجائے انہی تعلیمی ادروں کو ضم کرنے میں عمل پیراہ ہیں جو نہ صرف تعلیمی دشمنی هے بلکہ بلوچستان اور بلوچ قوم کی روشن مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی مترداف ہیں شہید سکندر خان یونیورسٹی کو جھالاون میڈیکل کالج میں ضم کرنا بلوچستان بالخصوص جھالاون کے غیور عوام پر تعلیمی دروازہ بند کرنے کی ایک منظم سوچی سمجھی سازش هے تاکہ بلوچستان کے عوام زیور تعیلم کے حصول سے محروم رہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار ہمیشہ سے بلوچستان میں تعلیمی محرومیوں کے خلاف آواز بلند کی هے اور کرتے رہیں گے شہید سکندر خان یونیورسٹی کو ضم کرنے کی ہر سازشوں کےخلاف بی ایس او پجار سیساپلا دیوار بن جائے گا شہید سکندر خان یونیورسٹی کو ضم کرنا ہرگز نہیں ہونے دینگے احکام اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر بی ایس او پجار بلوچ طلباء کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.