بی ایم سی تعلیم کی بجائے کاروباری ادارہ بن گیا ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
(امروز نیوز)
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر و سا بق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے بی ایم سی کو تعلیم کی بجا ئے کا ر وبا ری ادارہ بنا نے کو تشو یشنا ک قر ار دیتے ہو ئے بی ایم سی کے طلبا ء اور ملا زمین کے احتجاج کو بر حق وحکو متی روایے اور اقدا مات کی مذ مت کی ہے سا بق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی ایم سی کے دو ازے اہل اور غریب طلبا ء پر بند کر نے کی کو شش کی جا ر ی ہے۔
اکیڈ مک فیسوں میں یکمشت اور ہو شر با اضا فہ سنگین اور گہری سا زش ہے بلو چستان پہلے ہی غر بت پسما ند گی کی آخری حد وں کو چھو رہی ہے لوگ خطہ غر بت سے نیچے کے زند گی گز انے پر مجبور ہیں اسے حا لات میں تعلیم کے حصو ل کو مز ید سستا کر نے بجا ئے بی ایم سی کو کا رو بار ی ادارہ بنا نے کی پا لیسی عقلی تضا ضوں کے بر عکس اقدام ہے۔انہوں نے سلف فنا نس کی نشستوں میں اضا فہ کو بھی بلو چستان اور تعلیم دشمن اقدا م کے متر ادف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دستیاب نشستوں کو سلف فنا نس کی بجا ئے نر ونل کوئٹہ کے مطا بق میرٹ پر امید واروں کو دی جا ئیں انہوں نے کہا کہ ملا زمین کی تشویش بھی جا ئز ہے مذ کو رہ اقدا م سے ملا زمین کا مستقبل بھی غیر محفوظ ہو چکا ہے حکو مت طلباء اور ملا زمین کی جا ئز مطا لبات پر سنجیدہ گی کا مظا ہر کر تے ہو ئے بی ایم سی کو تعلیم کی بجائے کا ر وبا ری ادا ری بنا نے کی پا لیسی تر ک کر دے.