سلیکشن کمیٹی کے چیرمین کے مرضی کے بغیر اسامیوں کو بیچنے کا واقعہ معنی خیز ہے نواز بلوچ

0 125

(امروز نیوز)

مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ تحصیل صدر نثار احمد مشوانی سینیئر رہنما میر سکندر خان ملازئی نےاپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن مستونگ میں نان ٹیچنگ کے پوسٹوں پر میرٹ کا گلہ گھونٹ دیا گیا بوگس بھرتی اقرباں پروری سفارشی اور پیسہ کلچر کو فروغ دیا گیاسلیکشن کمیٹی کے چیرمین کے مرضی کے بغیر اسامیوں کو بیچنے کا واقعہ معنی خیز ہے جس میں نا اہل اور کرپٹ ڈی ای او کو معطل بھی کیا گیا لیکن ابھی تک ڈپٹی کمشنر کے خلاف انکوائری نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے محکمہ تعلیم کے پوسٹوں پر ملی بھگت اور من پسند افرادوں کو نوازہ گیا جو میرٹ کے دھیجیاں اڑانے کے مترادف ہے تمام تر ثبوتوں کے باوجود ان کے خلاف انکوائری نہ ہونا حقدار اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے کسی بھی المیہ سے کم نہیں ہے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزانہ کے بنیادوں پر دفتروں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں مگر جب پوسٹوں پر اقربا پروری اور بولی لگ جاتی ہیں تو تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے چینی اور مایوسی پھیل جاتی ہے موصوف ڈپٹی کمشنر مستونگ کے اس طرح کے غفلت اور لاپروائی ڈالر کے مریدی نے میرٹ کے گلہ گھونٹ دیا اس طرح کے گھناونی کارناموں سے آنے والے نسلوں میں عوام کے یقین اب اس ڈپٹی کمشنر سے نہیں رہی ہم سیکرٹری ایجوکیشن چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لایا جائے اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کو ٹرانسفر کرکے ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کرکے حقدار اور بے روزگار نوجوانوں کے حق تلفی نہ ہوسکے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.