مداح میرے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں : نیلم منیر

0 23

لاہور : اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کیلئے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

نیلم منیر نے حال میں جرمن نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ‘چکر’ میں ڈبل کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں۔

نیلم منیر نے کہا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.