بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ، کنگنا رناوت
ممبئی : بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، ایک لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہراسانی کا یہ واقعہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے ، ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن اس پر عوامی سطح پر گفتگو نہیں ہوتی۔