اقصیٰ فاطمہ کی آواز میں نعت شریف”درِنبی پر “ریلیز کردی گئی

0 130

لاہور(امروز نیوز)نئی ابھرتی ہوئی نعت خواں اقصیٰ فاطمہ کی آواز میں نئی نعت شریف”درِنبی پر “ریلیز کردی گئی،جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ایک ملاقات میں اقصیٰ فاطمہ نے بتا یا کہ میری پہلی نعت شریف ”میرے آقا دا ناں“ کی مقبولیت کے بعدمیری دوسری نعت شریف ”درِنبی پر “بھی ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس سے میرا حوصلہ بلند ہوا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ اب انشا ءاللہ اور محنت اور لگن کے ساتھ نعتیں ریکارڈ کرواﺅنگی ،ایک سوال کے جواب میں اقصیٰ فاطمہ بتایا کہ بہت جلد نعت خوانی میں اپنی الگ پہچان بنا لونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.