بیرونی آقاوں کے اشارے پر نفرت کا بازار گرم کرنے والے کو پشتون عوام باخبر ہے

0 141

کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ قومیت کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی افواج اور اداروں کے خلاف زہر اگلے پاکستان کے پشتون محب وطن اور ملک سے محبت کرنے والے ہیں بیرونی آقا¶ں کے اشارے پر نفرت کا بازار گرم کرنے والے افراد کو پشتون قوم اچھی طرح جانتی ہے ماضی میں بھی ایسے عناصر کو دشمن قوتوں نے ملک میں تقسیم اور نفرت کے خلاف استعمال کیا لیکن غیور پشتون اقوام نے ہمیشہ محب وطن اور ملک پرست ہونے کا ثبوت دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے نام پر ایک بار پھر ملک دشمن قوتیں پاکستان میں معصوم پشتونوں کو ورغلا کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان کا محب وطن پشتون چاہے وہ خیبر پختونخوا میں ہو یا بلوچستان میں ان سازشوں سے بخوبی واقف ہے اور ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کریں گے افواج پاکستان نے شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن میں جو کردار ادا کیا ہے تمام دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ہماری حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرکے اپنے وعدوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے اور اب وفاقی حکومت کی جانب سے 46 ارب روپے ان علاقوں کے ترقی کے مختص کرنا حکومت کی قبائلی علاقوں میں ترقی اور سہولیات زندگی فراہم کرنے کی خواہش کا عملی اقدام ہے انشاءاللہ پورے پاکستان کی طرح قبائلی علاقہ جات کو بھی ترقی یافتہ اور پر امن بنائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ چند عناصر بیرونی ممالک سے پیسے لیکر معصوم پشتون عوام کو بہکانہ چاہتے ہیں انشاءاللہ ریاست پاکستان ان تمام عناصر کی اس ناپاک خواہش کو کبھی پورا نہیں ہونے دیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.