سلیکٹڈ حکومت اور شدید مہنگاہی کے ہاتھوں لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، بی این پی قلات
سلیکٹڈ حکومت اور شدید مہنگاہی کے ہاتھوں لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لوگ کے لئے دووقت کی روٹی کمانا محال ہو گیا ،میر قادربخش مینگل
قلات(امروز ویب ڈیسک)قلات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ملک میں پھیلی شدیدمہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج مظاہرے کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادربخش مینگل اور جمعیت علما ءاسلام کے خلعی تر جمان حافظ محمد قاسم لہڑی نے کی کی مظاہرین نے گو عمران گو کے فلک شگاف نعرے فضاءمیں بلند کئے
اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل آغا قلندر خان احمدزئی بی ایس او کے رہنماء لیاقت جے یو آئی کے رہنماءمولانا محمد قاسم لہڑی صاحبزادہ مفتی طیب حیدری مولانا قاری محمد رحیم رئیسانی آغافیصل شاہ جے یو پی کے مرکزی شوریٰ کے رکن مولانا رحمدل حلیمی نیشنل پارٹی کے رہنماءکامریڈ ظہور بلوچ احمد نواز بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اور شدید مہنگاہی کے ہاتھوں لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں
لوگ کے لئے دووقت کی روٹی کمانا محال ہو گیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار تبدیلی سرکار نے لاکھوں لوگوں کو بے رو ز گار کر دیا ہے سینکڑوں پینشنرز سے ریکوری کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے زرعی بنک سے 52 لوگوں کو ملازمت دے برخاست کیا گیا ہے عوام اس جعلی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل چکی ہے اس نا اہل نالائق حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیھٹیں گے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت اب تک لاکھوں کو ملازمین کو بے روز گار کرکے انہیں نہ گھبرانے کا مشورہ دے رہی ہیں
بائیس کروڑ عوام اس نا اہل حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک یہ حکومت ہے تب تک مہنگاہی اوربے روز گاری میں اضافہ ہوتی رہے گی انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا اور اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کے لیئے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ مل کر جدوجہد کر نا ہو گی انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے حکومت اور اسکی کرائے کے ترجمان عوام سے جھوٹ بول کر گزارہ کررہے ہیں اور دعوے کرتے ہیں کہ ملک دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے زرا دیگر ممالک مزدوروں کے مزدوروں کی ماہانہ تنخوواہ پاکستان دو لاکھ روپے کے قریب ہو تے ہیں اور پاکستان مزدور کی ماہانہ کمائی صرچند ہزار روپے بنتے ہیں جو اس شدید مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں ہوتے