سدھو موسے والا کا قتل، گلوکارہ افشاں خان سے بھارتی ایجنسی کی تفتیش

0 140

نئی دہلی: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے معاملے پر بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے گلوکارہ افشاں احمد سے تفتیش کی۔

بھارتی پنجاب کی معروف گلوکارہ افشاں احمد سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 5 گھنٹے تفتیش کی۔ سدھو موسے والا اور گلوکارہ افشاں احمد نے متعدد فنکشنز میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا اور دونوں کے گھریلو تعلقات تھے۔گلوکارہ افشاں احمد نے تفتیش سے متعلق آج تفصیلی بیان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے مشہور گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو رواں برس مئی میں ان کے گھر کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔  قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو شناخت کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جبکہ 24 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.