میٹرک کے سالانہ امتحانات 15 مارچ 2022، سے شروع ہونگے، کنٹرولر بلوچستان بورڈ
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) کنٹرولر بلوچستان بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ کی نوٹیفیکیشن کے مطابق میٹرک کی سالانہ امتحانات 15 مارچ 2022 ،سے شروع ہونگے جبکہ ایف اے، ایف ایس اے۔ FA/FSc کی سالانہ امتحانات 17 مئی 2022 سے منعقد کیے جائیں گے ۔ موجودہ دور تعلیم کا ہے جہالت کسی بھی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی جہالت کہ اندھیرے میں رہ کر ترقی کے خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا، انشاءاللہ قابل اساتذہ کی ڈیوٹیاں میڑک اور ایف اے کے امتحانات کے لیے لگائی جائیں گی ،نقل طلباءکے مستقبل کو تاریک کرتا جارہا ہے، نقل کا خیال دل سے نکال دیں نقل کرنے والوں کو بورڈ کے یو ایف ایم کے تحت سزائیں دی جائیگی ،امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں
اس کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جو وقتا فو قتا امتحانی مراکز کے دورے کرے گی اور جس امتحانی مرکز میں نقل پائی گئی امتحانی عملے کو موقع پر فارغ کردیا جائیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اساتذہ کے ایک وفد اور طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، کنٹرولر پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے کہا کہ بچوں کو بھی چاہئے کہ وہ علم دل جوئی کے ساتھ حاصل کریں کیونکہ آگے چل کر انہی بچوں کو ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے ہماری کوشش ہے کہ آنے والی نسلوں کوجدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں
، انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے بچے نقل کر کے پاس ہوں نقل کے خلاف ہم عملی جدوجہد کرتے رہیں گے تاکہ نقل جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیا جاسکے نقل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی طلباءکو چاہیے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم پرخصوصی توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ بہتر انداز میں علم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔