ووٹ ووٹرز کی ضرورت نہیں بلکہ پانی بجلی گیس اور بنیادی ضرورت زندگی ووٹر کی ضرورت ہے، مولانا شیرانی

0 313

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام پاکستان کے کسی کے ساتھ اختلافات نہیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ذاتی اختلاف نہیں بلکہ ان کا کردار ناپسندیدہ ہیں ،آپس میں ہم ایک دوسرے کے رفیق ہے

غلام نہیں ہمارے دروازے کھلے ہیں الیکشن دراصل عوام کو آپس میں لڑانے کا نام ہے ووٹ ووٹرز کی ضرورت نہیں بلکہ پانی بجلی گیس اور بنیادی ضرورت زندگی ووٹر کی ضرورت ہے جمعیت علماءاسلام پاکستان بلوچستان کے ہر شہر میں رابط آفس کا قیام ممکن بنا رہی ہے ہمارا مقصد حق اور سچ کی سیاست ہے جھوٹ ایک دوسرے کو مکا دیکھانے اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لئے نہیں مشرق اور مغرب کی جنگ سنی اور شیعہ جنگ ثابت ہوسکتی ہیںان خیالات کا اظہار کا انہوں نے سبی میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی صادق، مولانا نظام الدین، ڈاکٹر عبدالحیٰ کھوسہ ،ضلعی مرابط شفیق کھوسہ ، ضلعی جنرل سےکرےٹری خلےل احمد چانڈےو، ضلعی سالار حافظ محمد یوسف سمیت جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔جمعیت علماءاسلام پاکستان کے قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں رابط آفس کے قیام کا مقصد کارکناں کو درپیش مسئلہ مسائل اور آپس کے رابطے کاری کا ہے

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے پرانے ساتھیوں کو جنہوں نے قربانیاں دی ان کو متحد کرنا ہے ہماری سیاست کا اصل مقصد ہے انہوں نے کہا کہ آج کل کی سیاست چاہے وہ مذہبی ہو یا سکولرہو سیاست تین چیزوں کو مجموعہ بن چکا ہے لوگوں کو بے وقوف بنانا، ایک دوسرے کو مکے دیکھنا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا سیاست کا حصہ بن چکا ہے مولانا شیرانی نے کہا کہ اپوزیشن کی شروع ہونے والی تحریک دراصل سودے بازی ہے اس میں جو کامیاب ہوجائے وہی کامیاب ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.