اسمبلی فلور پرعوام کے مسائل اور ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کرونگا، سلیم کھوسہ

0 254

چھتر(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ اور بلوچستان عوامی پارٹی ضلع صحبت پور کے عہدیداران نے کھوسہ ہاﺅس صحبت پور میں وزیراعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی ناانصافیوں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ باپ پارٹی کے ایم پی ایز کے حلقوں میں اپوزیشن ایم پی ایز کے کہنے پر بےجا مداخلت کرنے اور عوامی اجتماعی منصوبوں ملازمتوں میں وزرا کی ڈائریک مخالفت اور مداخلت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے جس انداز اور ویژن کے ساتھ بلوچستان میں تمام وزرا اور ایم پی ایز کو برابری کی بنیاد پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی اسکیمات دی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ بلوچستان حکومت کو ایک بہترین اور خوش اسلوبی سے جلایا اور اپنے باپ پارٹی کو پورے صوبے اور مرکز میں فعال بنایا مگر موجودہ وزیراعلی بلوچستان نے باپ پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے تلے ہوئے ہیں اور اپوزیشن ایم پی ایز کے کہنے پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے حمایتی اور باپ پارٹی کے ایم پی ایز کے حلقوں میں بےجا مداخلت کرکے عوامی اسکیمات میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے

جوکہ نیک شگون نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ پی ایس ڈی پی میں شامل پٹ فیڈر کینال اور سیم شاخوں کی بھل صفائی پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے جوکہ اس حالت وزیر ایریگیشن کی نگرانی میں بہتر طریقے سے پٹ فیڈر کینال پر کام نہیں ہوگا اور کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہو جائے گی وزیراعلی بلوچستان کو چاہئے کہ پٹ فیڈر کینال کی ڈی سلیٹنگ کو صاف شفاف بنانے کے لیے ایماندار افسران اور یہاں کے زمینداروں کی کمیٹی بنائی جائے

تاکہ پٹ فیڈر کینال پر بہتر انداز میں کام ہوسکے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بی اینڈ آر نے صحبت پور میں ایک جونئیر ایکسین تعینات کرکےکرپشن کو فروغ دے رہے ہیں جوکہ علاقے کی عوام کے لیے نقصان دہ ہے اور ترقیاتی اسکیمات میں مداخلت کررہے ہیں جوکہ نیک شگون نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر ان مسائل اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.