ایکشن فلم ’مین ان بلیک‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

0 145

لاس اینجلس (امروز نیوز)ایکشن،ایڈونچر اینڈ سائنس فکشن فلم ’مین ان بلیک‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم 14 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامسپن ،ربیکا فرگیوسن ،ایما تھامپسن ،سرتاج گریوال،مائیکل برہان،اسٹیفن سیمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہوںگے۔سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کےلئے خلائی مخلوق کےخلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔فلم 14 جون کو سینما گھرو ں کی زینت بنے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.