رمضان اور کورونا لاک ڈاؤن میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی
کوئٹہ (امروز نیوز)
رمضان اور کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
لاہور اور کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات کے شکار شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
رمضان کے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں روزے داروں کے لیے سکنجبین اور فروٹ چاٹ خواب بن کر رہ گئے
لاہور میں لیموں اور لہسن 600 روپے اور ادرک 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہاہے جب کہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور امرود 350 ، سیب 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی اشیائے خوردونوش من پسند قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں