کیریئر کے پیچھے شادی نہ چھوڑیں، لڑکا پسند آئے تو ہاں کردیں، اریبہ حبیب

0 153

کراچی معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا، کر چکی ہوں، اب وہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کریں گی جن میں کردار معیاری اورمنفرد ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ شادی کے بعد شعوری طورپرسکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.