عوامی مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

0 196

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے پارٹی کو مزید فعال بنانے کےلئے بلوچستان بھر سے اہم شخصیات نے شمولیت کرنے کےلئے رابطے شروع کردئیے ہیں آنےوالا دور جمعیت علماءاسلام کا ہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے

‘یہ بات انہوں نے ایک وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمران نے عوام کے ساتھ اپوزےشن کوبھی دیوار سے لگانے کےلئے مختلف سازشیں کی جو بالآخر وہ خود ناکام ہوگئے موجودہ حکومت نے اگر پرانی رویہ اختیار کےا تو ناکامی ان کی ہوگی ورنہ عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے

اس صورت میں عوام حکومت کی جانب دیکھ رہی ہے کہ کب کوئٹہ میں بڑے پروجیکٹ پر کام شروع ہوں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کےلئے ترقےاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے دور دراز علاقوں سے لوگ اس صورت میں کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں کہ وہ خوبصورتی اور صفائی کے حوالے سے اہم ہے لیکن اس وقت اقدامات نہ ہونے سے کوئٹہ کی خوبصورتی ختم ہو تی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.