رانگ نمبر2 جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی
کراچی( امروز نیوز)گزشتہ برس رومانٹک کامیڈی سیکوئل فلموں جوانی پھر نہیں آنی 2 اور نامعلوم افراد 2 کی شاندار کامیابی کے بعد اب رانگ نمبر 2 بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔2015 کی کامیاب رومانٹک کامیڈی فلم رانگ نمبر کے سیکوئل کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔رانگ نمبر 2 کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ اس بار بھی شائقین کو خوب کامیڈی دیکھنے کو ملے گی۔ٹریلر میں نیلم منیر اور سمیع خان کی رانگ محبت کو دکھانے سمیت یاسر نواز کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جب جاوید شیخ اور شفقت چیمہ کے کردار کو بھی ٹریل