صدارتی نظام امرانہ نظام ہے ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی صورت صدارتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے صدارتی نظام اصل میں امرانہ نظام ہے مسلم لیگ ن نے جمہوریت کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اگر حکمرانوں نے کوئی غلطی کی تو مسلم لیگ ن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری نظام کےلئے ہمیشہ جدوجہد رکی ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے کیونکہ آج مسلم لیگ کی قیادت کو اسلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جمہوریت کی مضبوطی کےلئے اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام پر مسلط کردہ حکومت ہے جو کہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نہیں بلکہ چور دروازے سے آنے کے بعد اقتدار ان کے حوالے کیا گیا صدارتی نظام کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی جس کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوگی عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں صدارتی نظام امریت کی علامت اور آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔